ڈی پی او ننکانہ صاعد عزیز کا علاقہ تھانہ مانگٹانوالہ اڈا بجلی گھر میں قبضہ کی کوشش کے واقعہ کا نوٹس

ْواقعہ میں ملوث7نامزد اور7نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی،4ملزمان گرفتار

منگل 30 اپریل 2024 12:29

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) ڈی پی او ننکانہ صاعد عزیز کا علاقہ تھانہ مانگٹانوالہ اڈا بجلی گھر میں قبضہ کی کوشش کے واقعہ کا نوٹس مقدمہ درج4ملزمان گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ مانگٹانوالہ اڈا بجلی گھر قبضہ گروہ نے امام مسجد حافظ آصف کے گھر کی دیواریں گرا کر قبضہ کی کوشش کی تھی ڈی پی او ننکانہ نے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث 7 نامزد اور 7 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی مقدمہ میں گھر میں داخل ہوکر چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرنے ،دیواریں گرانے ،جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئیں ہیں مقدمہ میں نامزد 4 ملزمان فیصل ،خالد ،عامر اور کاشف کو گرفتار لیا بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تھانہ مانگٹانوالہ کی پولیس کاروائی میں مصروف ہے ڈی پی او ننکانہ صاعد عزیز نے کہا منصفانہ تفتیش اور انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے غریب اور پست عوام کی املاک پر قبضہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں