ننکانہ صاحب میں نان اور روٹی حکومتی مقرر کردہ وزن کے مطابق ملنا نا ممکن ہوگیا

ْانتظامیہ وزن پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہوگئی،ڈپٹی کمشنر ننکانہ سے کارروائی کا مطالبہ

منگل 30 اپریل 2024 12:27

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) نان اور روٹی حکومتی مقرر کردہ وزن کے مطابق ملنا نا ممکن ہوگیا،انتظامیہ وزن پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہوگئی،ہوٹلوں اور تندوروں پرقیمتوں میں تو کمی ہوگئی مگر وزن کم کرکے مہنگائی بدستور قائم رکھی گئی،شہر بھر میں ہوٹل،تندور مالکان اور نان بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرکے روٹی 20روپے اور نان30روپے کا کردیا تھا اور ان کا وزن بھی کم کردیا،حکومت پنجاب کی طرف سے 100گرام وزن کی روٹی کی قیمت15روپے اور120گرام وزنی نان کی قیمت 20روپے مقرر کی ہے مگر زیادہ تر جگہوں پرمقررہ وزن میں روٹی اور نان دستیاب نہیں،جسکی وجہ سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے جو کہ انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،پہلے تندور مالکان کا موقف تھا کہ آٹا اور میدہ مہنگا ہونے کی وجہ سے حکومتی ریٹ پر نان اور روٹی فروخت نہیں کرسکتے مگر اب تو حکومت نے آٹا بھی سستا کردیا ہے،ہوٹل،تندور مالکان اور نان بائیوں نا ن با ئیوں نے حکومت پنجاب کے احکامات کو مذ اق بنا کر ر کھ د یا ہے۔

(جاری ہے)

پر ائس کنٹرول کمیٹیوں نے عوام کو نا جا ئز منا فع خو ر تند درو ہو ٹل ما لکا ن کے ر حم و کر م پر چھو ڑ دیا ہے،شہر یو ں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ سے فور ی نوٹس لے کر با اثر ناجا ئز منافع خوروں کیخلاف کا رروائی کا مطالبہ کیا ہے،شہریوں نے سبزی،فروٹ،گوشت اوراشیائ خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں