حکومت پنجاب کے احکامات کی دھجیاں اڑادی گئیں آٹا6ہزارروپے من میں فروخت جاری ہے، شہری

جمعرات 18 اپریل 2024 15:10

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) حکومت پنجاب کے احکامات کی دھجیاں اڑادی گئیں آٹا6ہزارروپے من میں فروخت جاری ہے،شہریوں عارف حسین شاہ وغیرہ نے احتجاجا بتایاکہ تحصیل اور ضلعی انتظامیہ نے وزیراعلی پنجاب کے احکامات کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں۔پرائس کنٹرول اہلکاروں کی مبینہ غفلت اور نااہلی کے باعث شہر اور گردونواح میں چکیوں پرآٹا6ہزارروپے من اورتین ہزارروپے کا20کلوگرام ڈھرلے سے فروخت کیاجارہاہے۔

(جاری ہے)

جبکہ شہراورنواحی دیہاتوں میں فلورملزکاناقص آٹا12/15سوروپے میں دس کلوگرام کاتھیلافروخت ہورہاہے۔انتظامیہ اکادکاکاروائیوں کے بعد کمروں میں بندہوکے رہ گئی ہے۔دوسرے طرف سروے کے دوران ہوٹل اورتندوروالوں نے بتایاکہ روٹی فی عدد 16/20روپے اورنان 25/30روپے میں فروخت ہورہے ہیں،شہریوں نے بتایاکہ تحصیل اور ضلعی انتظامیہ حکومت پنجاب کے احکامات پر عمل درآمدکرانے میں مکمل طورپرناکام ہوگئے ہیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے فوری نوٹس کامطالبہ کیاجاتاہے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں