سانگلہ ہل لیسکو سب ڈویژن سٹی کے ایس ڈی او عمر سعید کی شاندار کارکردگی

جمعرات 18 اپریل 2024 15:10

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) لیسکو سب ڈویڑن سٹی کے ایس ڈی او چودھری عمر سعید نے 7ماہ کے دوران بجلی چوری کیخلاف109مقدمات درج کراکی74 لاکھ روپے وصول کر لئے، عمر سعید نے ضلع ننکانہ میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ضلع بھر میں ریکارڈ قائم کردیا، جس پر ضلع بھر میں ان کی کارکردگی کو سراہا گیا، واضح رہے کہ جب سے انہوں نے لیسکو سب ڈویڑن سٹی کا چارج سنبھال کر کام شروع کیا ہے، بجلی چوری کیخلاف سخت کارروائی کی گئی ہے،انہوں نے اپنے ایک پیغام میں عوام الناس کو تنبیہ کی ہے کہ بجلی چوری سنگین جرم ہے جو اس جرم میں ملوث پایا گیا اسکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں