پنجاب حکومت کا شتکاروں کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ،ڈپٹی کمشنرنارووال

منگل 27 دسمبر 2022 14:44

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2022ء) ڈپٹی کمشنرنارووال محمدشاہ رخ نیازی نے کہا ہے کہ شعبہ زراعت کو مضبوط اور مستحکم بنانےکے لیےکاشتکاروں کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے کیو نکہ شعبہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے اور شعبہ زراعت کی ترقی میں کاشتکاروں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،اس سلسلہ میں پنجاب حکومت کا شتکاروں کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے کیونکہ حکومت کاشتکاروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔

انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ایڈوائزری و ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت(توسیع)تنویراحمدتتلہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت ہیڈکوارٹر احسان الحق پنوں,سیدسروررضا،ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹرمحمد سعید,ڈی ڈی ایل ڈاکٹرفرحان توکل،ڈی ڈی اصلاح آبپاشی محمداکرم،ڈی آئی او احسان الحق چوہدری،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن محمدتنزیل,اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرعیش بہادر,زراعت آفیسرمحمدافتخاراحمد کے علاوہ نمائندہ کھاد ڈیلرحاجی محمدارشاداورنمائندہ کاشتکاران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹرڈائریکٹرزراعت(توسیع)نے ڈسٹر کٹ ایڈوائرزی اورڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کے حوالے سے محکمہ زراعت کی کارروائیوں اور کاشتکاروں کے مسائل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرنارووال کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ زراعت کی ٹاسک فورس ٹیمیں بھرپور طریقے سےکام کررہی ہیں اس سلسلہ میں عوامی شکایات پر مختلف مقامات سےکھادوں کے113نمونے لیے گئےجنہیں متعلقہ لیبارٹری کو بجھوادیاگیا جن میں سے اب تک61 نمونوں کے نتائج موصول ہوئےہیں جن میں44 کو موزوں جبکہ17 کوغیر موزوں قرار دیا گیاجس کے تحت متعلقہ کھادڈیلرزکےخلاف مقدمات درج کرادیئے گئے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت نے بتایا کہ رواں ماہ کے دوران یوریاکھاد کی فروخت کی اوورچارجنگ کے حوالے سے جاری مہم کے تحت ایک لاکھ91ہزارروپےجرمانہ کیاگیاہےاور5مقدمات درج کیے گئےہیں۔انہوں نے بتایاکہ کسانوں کو درپیش مسائل کے لیے محکمہ زراعت اپنے تمام وسائل بروئے کارلارہا ہے اور شعبہ زراعت کے فروغ کے حوالے سے انہیں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کرنے کے لیے تینوں تحصیلوں میں فارمر ڈے کا انعقاد بھی کیا جارہاہے جس میں کاشتکاروں کو مفید مشورے دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں