نواز شریف کو جتنا مائنس کریں گے وہ اتنا ہی پلس ہو گا ، احسن اقبال

ملک کی خدمت کرنے والے لیڈر کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں ، دھرنے دینے والے اگلے پانچ سال بھی دھرنے ہی دیں گے،لوفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا ماہیانوالہ میں سوئی گیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اتوار 10 دسمبر 2017 17:20

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی خدمت کرنے والے لیڈر کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں نواز شریف کو جتنا مائنس کریں گے وہ اتنا ہی پلس ہو گا ، دھرنے دینے والے اگلے پانچ سال بھی دھرنے ہی دیں گے۔ان خیالات کا اظہارر انہوں نے ماہیانوالہ میں سوئی گیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نیک نیتی سے عوام کی خدمت کر رہی ہے عوام سے مل کر اکستان کو دنیا کا عظیم ملک بنائیں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان اناڑی سیاستدان ملک کو جنت بنانے کے خواب دکھا رہا ہے اسے کیا تہ کہ سڑکیں ہی ترقی کا پہلا زینہ ہوتی ہیں سازشی ٹولہ عوام کولڑانا چاہتا ہے اور یہ الیکشن کا دورانیہ لمبا کرنا چاہتے ہیں لیکن عوام جمہوریت کی حفاظت کریں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ ختم نبوت پر قوم کو لڑانے کی کوشش کی گئی،ہم نے پاکستان کو ایران و عراق بنانے کی کوشش ناکام بنائی۔کوئی ختم نبوت کا ٹیکیدار نہیں بن سکتا ہر مسلمان ختم نبوت پر گردن کڑوانے کو تیار ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے سبزی منڈی میں ٹف ٹائل منصوبہ مکمل ہونے پر اسکا افتتاح بھی کیا۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں