تھانہ صدر شکرگڑھ کی حدود موضع سید پور میں انکوائری سے واپس آنے والے شخص پر مسلح افراد کا حملہ

تشدد کر کے شدید مضروب کر دیا۔با اثر شخصیت کی پشت پناہی پر ملزمان قانون کے شنکجے میں نہیں آ رھے۔متاثرہ شخص

Muhammad irfan Khalid محمد عرفان خالد ہفتہ 12 جون 2021 17:39

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2021ء) تفصیلات کے مطابق نزاکت علی نے اندراج  مقدمہ  کے لیے دی گئی  درخواست  میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ   وہ چوکی  چھمال  سے انکوائری  سے واپس  آ رھے تھے جیسے ھی امام بارگاہ  کے قریب  پہنچے  تو پہلے سے گھات لگائے  نامزد درخواست  ملزمان مجھ پر جان سے مار دینے کی نیت سے  حملہ  آوار ھو گئے اور مسلح اسلحہ مجھ پر وار کر کے  تشدد  کا نشانہ بناتے  رھے' جس سے پورے گاوں میں  خوف و ہراس  کی فضا  پھیل گئی ۔

(جاری ہے)

15 پر پولیس امداد  آنے پر ملزمان  فرار ھو گئے ۔مزید  بتایا کہ  ملزمان  نے مجھ پر پہلے بھی فائرنگ  کر رکھی تھی اس انکوائری  کی  واپسی پر  مجھ  پر دوبارہ  قاتلانہ حملہ  کر کے شدید  زخمی  کر دیا گیا ۔ ملزمان کی پشت پناہی  با اثر  شخصیت  کر رھئ ھے۔جبکہ  پولیس  کے مطابق  درخواست  وصول  ھو چکی ہے ۔ فریقین  کی  اس سے قبل آپس میں  درخواست  بازی چل رہی ہیں ۔ جسکی وجہ سے  یہ واقعہ پیش آیا ہے ۔ایم ایل سی  جاری ھو چکے ہیں ۔ملزمان کے خلاف  مقدمہ درج کر کے  قانونی کارروائی کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں