کرتار پور دربار صاحب میں بابا گورو نانک کی 482 ویں برسی کی تین روزہ تقریبات کا سلسلہ آج سے شروع ھے

Muhammad irfan Khalid محمد عرفان خالد پیر 20 ستمبر 2021 12:07

کرتار پور دربار صاحب  میں بابا گورو نانک کی 482 ویں برسی کی تین روزہ تقریبات  کا سلسلہ  آج سے شروع  ھے
شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2021ء) سکھ مزہب کے بانی بابا گورو نانک کی 482 ویں برسی کی تین روزہ تقریبات کا آغاز آج سے ہو چکا ہے 'سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ صبح سے جاری ھے۔

(جاری ہے)

دربار صاحب کرتارپور کی انتظامیہ کی جانب سے یاتریوں کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں 'دربار صاحب کو پھولوں سے سجایا گیا ہے اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں لنگر ہال ٹرانسپورٹ رہائش اور میڈیکل کے انتظامات مکمل ہیں یاتریوں کو حکومت کے جاری کردہ کورونا ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ماسک ۔

سینیٹائزر اور سماجی فاصلہ پر عمل در آمد کرنا ہوگا اس حوالے سے استقبالیہ کیمپ بھی لگایا گیا ہے ۔جبکہ کرتار پور سے بھارتی سرحد ڈیرہ نانک تک نگر کیرتن کا جلوس نکالا جائے گا نگر کیرتن میں سینکڑوں سکھ یاتری شریک ہوں گے

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں