گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں جوتی جوت کی تقریبات دوسرے روز بھی جاری ہے

Muhammad irfan Khalid محمد عرفان خالد منگل 21 ستمبر 2021 16:41

گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں جوتی جوت کی تقریبات دوسرے روز بھی جاری  ہے
شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2021ء) دربار صاحب کرتارپور میں  بابا گورونانک  کی جوتی جوت آج دوسرے روز بھی جاری ھے۔پالکی صاحب کیلئے تحفہ میں ملنے والی بس کرتارپور پہنچ گئی ۔ پالکی کیلئے آنے والی بس سکھ مذہب کی عکاسی کا شاہکار ہے ۔مکمل ائیرکنڈیشن بس میں پالکی صاحب رکھی جائے گی ۔  آج سہ پہر چار بجے گردوارہ دربار صاحب سے نگر کیرتن کا جلوس نکالا جائے گا ۔

(جاری ہے)

کرتار  پور انتظامیہ  کے مطابق جلوس گردوارہ سے پاکستان انڈیا بارڈر زیرو پوائنٹ تک جائے گا ۔  تحفہ میں ملنے والی بس میں پالکی صاحب کو بھی نگر کیرتن کے ہمراہ لیجایا جائے گا ۔اور زیرو پوائنٹ پر گیانی صاحب انڈیا گورنمنٹ سے کرتارپور کوریڈور کھولنے کی ارداس کریں گے ۔ جبکہ دوسری طرف   واہگہ بارڈر کے راستے کرتارپور آئے سکھ یاتری بھی نگر کیرتن کے جلوس میں شرکت کریں گے ۔  نگر کیرتن کے جلوس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری بھی شرکت کریں گے ۔  کرتارپور آنے والے سکھ یاتریوں کو رہائش مشروبات پھل اور لنگر سے تواضع کی جا رہی ھے

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں