ظفروال محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر کی وفات پر جماعت اسلامی ظفروال کا اجلاس گہرے دکھ کا اظہار

Usama Khamis Minhas اُسامہ خامس منہاس پیر 11 اکتوبر 2021 11:51

ظفروال محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر کی وفات پر جماعت اسلامی ظفروال کا اجلاس گہرے دکھ کا اظہار
ظفروال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2021ء) تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ظفروال کا اجلاس منعقد ہوا جس میں امیر ضلع صوفی محمد اقبال، امیر زون محمود اکرم، امیر شہر سلیم اقبال، صدر جے آئی یوتھ نارووال مدثر ایوب ایڈووکیٹ صدر جے آئی یوتھ تحصیل ظفروال طاھر مجید اور دیگر اراکین نے شرکت کی جس میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات پر اظہار افسوس کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محمود اکرم صاحب نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا کر ڈاکٹر عبد القدیر خان صاحب امر ھو چکے ھیں۔ تاریخ میں آپکی خدمات کو ھمیشہ سنہری حروف میں یاد کیا جاتا رہے گا۔دکھ اور صدمے کی اس گھڑی میں پوری قوم یک جان ہے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں