نارووال ‘نماز جنازہ میں شرکت کیلئے آنے والی فیملی کی گاڑی کو حادثہ ،دو خواتین جاں بحق ،پانچ مسافر زخمی

جمعہ 26 نومبر 2021 18:25

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) نارووال کے علاقہ میں نماز جنازہ میں شرکت کے لیے آنے والی فیملی کی گاڑی کو حادثہ جس کے نتیجہ میں دو خواتین جاں بحق جبکہ پانچ مسافر زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نماز جنازہ میں شرکت کے لیے جانیوالے خاندان کا کیری ڈبہ ظفروال شکرگڑھ روڈ پر پیلہ تولہ کے قریب رکشہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں دو خواتین جاں بحق اور دیگر پانچ زخمی ہو گیے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گیے اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال شکرگڑھ منتقل کر دیا گیا. جاں بحق ہونے والوں میں منیبہ بنت عارف 23 سال اور دیگر شامل ہیں شدید زخمیوں کو لاہور ریفر کر دیا گیا۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں