تھانہ نورکوٹ کی حدود میں دو سگے بھائی قتل

جمعہ 20 اگست 2021 13:15

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2021ء) تھانہ نورکوٹ کی حدود میں دو سگے بھائی قتل ۔پولیس قتل سے ایک روز پہلے دادرسی کرتی تو یہ واقعہ پیش نہ آتا مدعیوں کا موقف تفصیلات کے مطابق نورکوٹ کے نواحی گائوں سلطان پور نزد بستان میں گدھے کی رسی کھولنے پر جھگڑا ہوا جس پر ملزمان نے فائرنگ کرکے دو سگے کم سن بھائیوں کو قتل کر دیا قتل سے ایک روز قبل رات مقتولین کے ماموں کو ملزمان نے ماراجسکی نورکوٹ پولیس کو درخواست دی تاہم کوئی پیش رفت نہ ہوئی دوسرے روز ملزمان نے مضروب کے بھانجوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی فائرنگ سے پانچویں اور دسویں کے طالب علم دو سگے بھائی شہروز خان ۔

(جاری ہے)

شہیر خاں ولد اشتیاق خاں قتل کر دئیے گئے نورکوٹ پولیس نے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو کو گرفتار کرلیا مدعیوں کا نورکوٹ پولیس کے خلاف احتجاج آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ۔وزیر اعظم عمران خان سے دو معصوموں کے قتل کے انصاف کی اپیل -

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں