لمبرداری نظام بحال کروانے کے لیے بھرپور جدوجہد کی جا رہی ہے‘چوہدری سلیم عابد

جمعہ 12 نومبر 2021 13:20

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2021ء) لمبردارز ایسوسی ایشن پاکستان پنجاب کے فنانس سیکرٹری لمبردار چوہدری سلیم عابد نے اپنے ڈیرہ موضع جھجوانہ پر لمبردارز کنونشن کا انعقاد کیا جسکی میزبانی کے فرائض چوہدری سلیم عابد نے دئیے انجام دانہوں نے کہا کہ لمبرداری نظام سے عوام کو مسائل سے چھٹکارا حاصل ہو گا مرکزی چیئرمین اے آر گورایہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے لمبرداری نظام بحال کروانے کے لیے بھرپور جدوجہد کی جا رہی ہے صوبائی صدر پنجاب چوہدری یعقوب صابر نے کہا کہ لمبرداروں کی آواز پورے ملک میں گونج رہی ہے ضلعی صدر رانا صغیر احمد نے کہا کہ لمبردار گاؤں کی عزت ہے تحصیل صدر سیالکوٹ اسد علی نے کہا کہ لمبرداری نظام بتدریج بحال ہو کر رہے گا ضلعی جنرل سیکرٹری نارووال چوہدری محمد اظہر رشید ایڈووکیٹ نے کہا کہ لمبردار باعزت اور اچھے کردار کا مالک ہو کرپٹ اور بددیانت لمبرداروں کے لیے ایسوسی ایشن میں کوئی جگہ نہیں مرکزی رہنما عباد علی ضمیر نے کہا کہ لمبرداروں کا متحد ہونا اشد ضروری ہے تحصیل صدر ظفروال رانا شاہد اسلام نے کہا کہ لمبردار مختلف محکموں کی رہنمائی کرتا ہے تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری اتفاق احمد ایڈووکیٹ نے کہا کے لمبرداروں کی عزت و احترام سے معاشرہ میں بہتری آئے گی چوہدری طالب حسین لمبردار جلال پور نے کہا کہ لمبرداری نظام سے معاشرہ میں بہتری آئے گی چوہدری ارشد پنڈوری نے کہا کہ لمبردار ایک فیملی کی مانند ہیں عظمت اللہ لمبردار نے کہا کہ تمام لمبردار ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہیں تقریب میں لمبردار خالد محمود قریشی آف چک قریشیاں، چوہدری راحت کبیر لمبردار لکھنور، تحصیل صدر شکرگڑھ چوہدری زاہد مینگرہ، حاجی یونس پھیرووال لمبردار انتظار خان بھیلووالی سمیت لمبرداروں کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیت نسیم سردار رضاو علاقہ کی اہم شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کے آخر میں میزبان چوہدری سلیم عابد لمبر دار کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا -

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں