نارووال پولیس کی کارروائی ‘نواحی گائوں موگا میں تہرے قتل کاملزم گرفتار

جمعرات 18 اکتوبر 2018 22:36

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) نارووال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نواحی گائوں موگا میں تہرے قتل کے ملزم کوگرفتار کر لیا، ملزم مقتولہ کے بیٹے کا دوست نکلا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ظفروال پولیس نے چند روز قبل موضع موگا میں قتل ہونے والے ماں اور اسکے دو بیٹوں کا قاتل دلدار حسین سکنہ پنڈی بوہڑی کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم نے علاقہ میں اپنا گینگ بنا رکھا تھا اور وہ ڈکیتی کی وارداتیں کرتا تھا اور وہ مقتولہ فوزیہ کے بیٹے کادوست تھا اور ملزم کا انکے گھر آنا جانا تھا، واردات کے روز بھی ملزم انکے گھر آیا اور مقتولین کو نشہ آور مشروپ بلا کر بیہوش کیا اور انہیں سر میں گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

ڈی پی او ناروووال کاشف اسلم نے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں