وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے نگہبان رمضان پیکج بھرپور طریقے سے جاری ہے،ڈپٹی کمشنر

بدھ 27 مارچ 2024 20:02

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنرنارووال نےکہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے نگہبان رمضان پیکج ضلع بھرمیں بھرپور طریقے سے جاری ہےجس سے مستحقین کو ریلیف مل رہا ہے،ضلع نارووال میں80ہزار937میں سےآب تک 62ہزار49 فوڈہیمپرزمستحق خاندانوں میں تقسیم کئے جا چکے ہیں ،فوڈ ہمپرز کی تقسیم کا مقصد ماہ رمضان میں مستحق افراد کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنارووال نے مزیدکہا کہ ڈسپیچ ٹیمیں مستحق افراد کے گھروں میں جاکر سکیننگ کے بعد راشن بیگز تقسیم کر رہی ہیں تاکہ صحیح حقدار تک فوڈ ہمپرز پہنچ سکیں۔انہوں نےاپیل کی کہ مستحقین گھر پر موجود رہیں تاکہ سامان حقیقی افراد کو ڈیلیور کیا جا سکے ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈافراد اپنا فون نمبر ہمہ وقت آن رکھیں ،ڈسپیچ ٹیمیں آپ سے رابطہ کرکے اشیائے خوردونوش بروقت آپ کے حوالہ کریں گی۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں