سموگ کی روک تھام کے لیےزگ زیگ ٹیکنالوجی پرعمل درآمد یقینی بنانےکے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں،ڈپٹی کمشنر

بدھ 17 اپریل 2024 21:40

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) اےڈی ماحولیات عمردرازنے ڈپٹی کمشنرسیدحسن رضاکی خصوصی ہدایت پرسموگ کی روک تھام اور زگ زیک ٹیکنالوجی کے استعمال کویقینی بنانےکے حوالے سے پسرورروڈپر10بھٹہ جات کی انسپکیشنزکی جن میں سے 5بھٹے بندپائے گئے اور2بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پرمنتقل تھے جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب 3بھٹے سیل اورایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

اے ڈی ماحولیات نارووال نےاس حوالے سے کہاکہ وہ پنجاب حکومت کی پالیسی کے تحت اورڈپٹی کمشنرنارووال کی خصوصی ہدایت پرسموگ کی روک تھام کے لیےزگ زیگ ٹیکنالوجی پرعمل درآمد یقینی بنانےکے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں۔\378

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں