آل پاکستان انٹر بورڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ 2010 ء کے بہترین اتھلیٹ کل شکرگڑھ پہنچیں گے

اتوار 7 مارچ 2010 18:55

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔07مارچ۔2010ء) آل پاکستان انٹر بورڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ 2010 ء کے بیسٹ اتھلیٹ گورنمنٹ ڈگری کالج شکرگڑھ کے ہونہار طالب علم کھلاڑی صدام حسین کل مورخہ 8 مارچ بروز سوموار 10 بجے دن شکرگڑھ پہنچیں گے۔ کالج میں ان کے اعزاز میں ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیاجائے گا۔ یہ بات پرنسپل کالج ڈاکٹر حاجی سکندر حیات چودھری نے اپنے دفتر میں صحافیوں کو بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صدام حسین نے شاندار کامیابی حاصل کرکے پورے ملک میں ہمارے ادارے کا نام روشن کیا ہے اور ہمارے سرفخر سے بلندکردیئے ہیں۔ صدام حسین کو پورے اعزاز کے ساتھ کالج میں لایا جائے گا اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس پروفسر جاوید اقبال چودھری‘ چودھری تنویر ڈائریکٹر سپورٹس رینجرز سکول اینڈ کالج‘ صوفی بشیر احمد ڈائریکٹر سپورٹس سیٹلائٹ سکول‘ وائس پرنسپل ڈاکٹر سید امجد علی شاہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں