ملک تیز رفتاری سے الیکشن کی جانب جا رہا ہے، آنے والے دور میں ملک میں ایک انقلابی جمہوری دور آئے گا ،کافی نئے چہرے غائب ہو جائیں گے ، مسلم لیگ فنگشنل پارٹی کے مرکزی سنیئر نائب صدر میر مشرف علی خان کھوسہ کابیان

جمعہ 3 مئی 2013 21:54

چھتر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3مئی۔2013ء) مسلم لیگ فنگشنل پارٹی کے مرکزی سنیئر نائب صدر میر مشرف علی خان کھوسہ کے زیر نگرانی ضلع جعفر آباد گوٹھ شہید محمد قاسم خان کھوسہ میں پارٹی عہدیداروں اور ورکروں اور حر مجاہدین کا اجلاس ہوا جس میں اکثریت رائے سے پی بی چھبیس جعفر آباد ڈیرہ اللہ یار میںآ زاد امیدوار محمد نعیم کھوسہ کو ووٹ دینے کا اعلان کیااس موقع پر پاکستان مسلم لیگ فنگشنل پارٹی کے مرکزی سنیئر نائب صدر میر مشرف علی خان کھوسہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک تیز رفتاری سے الیکشن کی جانب جا رہا ہے آنے والے دور میں ملک میں ایک انقلابی جمہوری دور آئے گا کیونکہ کافی نئے چہرئے غائب ہو جائیں گے ملک اور عوام دشمن سیاست کی میدان میں آئیں گے۔

(جاری ہے)

عوام کی حقیقی معنوں مین خدمت کریں گے الیکشن میں عوام کی حفاظت کے اور صاف اور شفاف الیکشن کی انقعاد کے لئے پاک فوج کا تیار رہنا خوش آئندہ بات ہے عوام الیکشن کے دن بغیر کسی خوف کے ووٹ دینے کے لئے میدان میں آئیں پاک فوج کی موجودگی میں کوئی بھی طاقت عوام کو ووٹ کی حق سے محروم نہیں رکھ سکتا ہے ہم ملک میں ایک ووٹ اور انگوٹھا چلے گا امید بڑھے کی پالیسی سے مطمین ہیں گزرئے ہوئے زمانے کی خیالات رکھنے والے سیاست دان کی ہمیشہ کے لئے بوگھس ووٹ کے دروازے بند ہو جائیں گے چور دروازوں سے آنے والے سیاسی لیڈران ہمیشہ کے لئے پاپڑ بھیجنے کا کاروبار کریں تو بہتر ہے موسمی سیاست دان کئی دہائیوں سے عوام کو دھوکہ دیتے آئے ہیں ملک کی اکائیوں کمزور میں کردار ادا کیا ہے عوام باشعور ہو چکا ہے اب احتساب کا وقت قریب ہے انھوں نے عوام سے بھی اپیل کیا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعے ملک اور عوام دوست سیاسی لیڈروں کو ووٹ کریں تاکہ آنے والے دور میں پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف شام ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں