سابقہ دورحکومت میں پٹ فیڈرکینال کی مرمت اورکھدائی کیلئے 4ارب سے زائد کی رقم بھی کرپشن کی نظرہوگئی ،میر محمد صادق عمرانی

ہفتہ 13 دسمبر 2014 22:19

چھتر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر محمد صادق عمرانی نے کہاہے کہ سابقہ دورحکومت میں پٹ فیڈرکینال کی مرمت اورکھدائی کیلئے 4ارب سے زائد کی رقم بھی کرپشن کی نظرہوگئی جان بوجھ کرگرین بیلٹوں کوتباہ کیاجارہاہے ان خیالات کااظہارانہوں نے پٹ فیڈر کینال میرحسن چھتر کے دورہ کے موقع پر چھتر کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ضلع نصیر آباد اور ضلع جعفر آباد کے لاکھوں ایکڑ گرین بیلٹ تباہی کے دہانے پر پہنچانے میں صوبائی حکومت اور سیکرٹری ایر یگیشن برابر کے شریک ہیں سابقہ دور حکومت میں پٹ فیڈر کینال کی مرمت اور کھدائی کے لئے 4 ارب سے زائد رقم بھی کرپشن کی نظر ہو گئی کھدائی اور مرمت کا کام صرف کاغذی کاروائی تک محدود ہے حقائق اس کے برعکس ہیں محکمہ ائیریگیشن کے آفیسران اور ٹھیکیداروں نے ملی بھگت سے رقم ہڑپ کر لی ہے پٹ فیڈر کینال پر کوئی بھی کام نہیں ہوا ہے صوبائی حکومت امن وامان کا بہانہ بنا کر کام نہیں رہی ہے یہاں پر امن وامان کی صورت حال بالکل ٹھیک ہے اگر یہ علاقے وزیر اعلی بلوچستان کا آبائی حلقہ ہوتا تو یہاں امن وامان کا کوئی مسلہ نہیں ہوتا وزیر اعلی بلوچستان جان بوجھ کر بلوچستان کے گرین بیلٹ نصیر آباد اور جعفر آباد کو تباہ کر رہے ہیں پٹ فیڈر کینال نہر بلوچستان کی پانی حصہ کے مطابق سات ہزار کیوسک دینا ہے لیکن پٹ فیڈر کینال نہر کو صرف چوبیس سو کیوسک پانی دیا جا رہا ہے جس پر صوبائی حکومت کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے انھوں نے مذید کہا کہ پٹ فیڈر کینال اور کچھی کینال نہر کا ٹھیکہ ایف ڈبیلو او کو دے کر بلوچستان کے گرین بیلٹ نصیر آباد اور جعفر آباد کو تباہی سے بچایا جا سکتا ہے اس موقع پر میر اصغر علی عمرانی ریئس امداد حسین مغیری حامد خان گولہ نصر اللہ رڈ دیگر معززین علاقہ اور پریس کلب چھتر کے صحافی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں