چھتر میں گورنمنٹ ہائی سکول کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

جمعہ 19 دسمبر 2014 20:37

چھتر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء ) ضلع نصیر آباد تحصیل چھتر کے علاقہ میں سیسا کے صوبائی رابطہ سیکرٹری گورنمنٹ ہائی سکول ہیڈ ماسڑ حفیظ اللہ کی زیر قیادت میں سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کی والدین سے اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں علاقہ کے سکولوں کے بچوں اور اساتذہ اور والدین اور سماجی تنظیم آواز نصیر آباد کے صدر محمد مٹھل بھنگر اور سماجی تنظیم ہیلپنگ ہینڈز دیویلپمنٹ سوسائٹی نصیر آباد کے صدر محمد لقمان بھنگر گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی کے رہنما حاجی عبد الغفار کھوسہ خادم حسین کھوسہ سماجی تنظیم ھیومین رائٹ کمیشن پاکستان کے ممبران خلیل اللہ کھوسہ مفتی سوالی خان کوار دیگر نے شرکت کیا اس موقع محمد مٹھل بھنگر حاجی عبد الغفار اور صوبائی رابط سیکرٹری حفیظ اللہ کھوسہ نے احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور کا حملہ دہشت گردوں کا بزدلنا کاروائی ہے ایسے نظریہ سے تعلق رکھنے والے نا ہی مسلمان کہلانے کے حقدار ہیں نہ انسان کیونکہ انسانوں کی شکل میں درندہ ہیں جوکہ انسانوں کو چیر پھاڑ کرنے کاکام جانتے ہیں ہم شہید ہونے والے بچوں کے والدین کی غم میں برابر کے شریک ہیں لیکن دہشت گرد ایسے عزائم سے ہمارے ملک کی افواج اور عوام کی حوصلے کسی بھی صورت میں پشت نہیں کر سکتا آج دہشت گرد دیکھ لیں کہ پاکستان کی ہر طبقہ چاہے اس میں مذہبی لوگ ہوں سیاسی پارٹیاں ہوں چاہے سماجی اور فلاحی حلقے ہوں اور کاروباری حضرات اور زمیندار کاشتکار طلباء خواتین بھوڑئے بچے نوجوان سب کا ایک ہی عزم ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے چاہے اس کے لیئے کئی جانوں کا قربانیاں دینا کیوں نہ ہی پڑئے آخر میں یہ نعرہ لگا کر احتجاج ختم کیا گیا اسلام زندہ باد۔

(جاری ہے)

دہشت گرد ی مردہ باد۔پاک فوج زندہ باد پاکستان پائیند ہ باد

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں