محرم الحرام کے حوالے سے امام بارگاہوں جلوسوں اور خطیبوں کو بھی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے، راؤ منیر احمد ضیاء

امام بارگاہوں میں مجالس اور رینج کے پانچوں اضلاع میں جلوسوں پر پولیس، ایف سی اور بی سی کے اہلکا ر تعینات کئے گئے ہیں،ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد

بدھ 19 ستمبر 2018 18:40

ڈیرہ مراد جمالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد راؤ منیر احمد ضیاء نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی پلان پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے امام بارگاہوں جلوسوں اور خطیبوں کو بھی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے رینج بھر میں 34امام بارگاہوں میں ہونے والے مجالس اور رینج کے پانچوں اضلاع میں نکالے جانے والے جلوسوں پر پولیس کے ساتھ ساتھ ایف سی اور بی سی کے اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیںا ن خیالات کااظہار انہوں نے محرم الحرام کی حساسیت اور فول پروف سیکورٹی کے حوالے سے ڈی آئی جی نصیر آبادآفیس میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں برگیڈ کمانڈ 33ڈو سبی بریگیڈیر محمد اویس مجید،کرنل رانا محمد آصف خان،ایس ایس پی نصیر آباد سید جاوید اقبال غرشین اور ایس پی بولان عبدالحق نے شرکت کی اجلاس میں ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد راؤ منیر احمد ضیاء نے برگیڈ کمانڈ 33ڈ و سبی،بریگیڈیر محمد اویس مجیدکو رینج بھر کی سیکورٹی کے بارے میں بریفنگ دی گئی بریفنگ میں آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ سیکورٹی کے فول پروف اقدامات کے ساتھ ساتھ جلوس کی سی سی ٹی وی کیمرہ کے ذریعے نگرانی کے لئے خصوصی گاڑی تیار کی گئی ہے جو جلوس کے ساتھ پیٹرولنگ کرے گی اسپیشل برانچ کے اہلکار وں کے ذریعے تمام پروگرامات سے قبل سرچنگ اور سوئپنگ کی جا رہی ہے اشتعال انگیز تقاریر کرنے والے علماء کو کسی بھی صورت اشتعال انگیزی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے تمام علماء پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے سندھ بارڈر و دیگر بارڈرز پر قائم ناکاجات کے ساتھ ساتھ تمام اہم مقامات پر نفری کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جائیں گی تاکہ بر وقت واقع سے نمٹا جا سکے اجلاس کے اختتام میں ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد راؤ منیر احمد ضیاء نے برگیڈکمانڈسبی بریگیڈیر محمد اویس مجیدکواسپیشل سرولینس ویکل کا معائنہ بھی کروایاگیا۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں