بین الصوبائی گروہ کے ملزم اور 5افراد کے قتل سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب ملزم اوران کے ساتھی 4 ملزمان گرفتار‘

ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلیا گیاہے ،ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر کی پریس کانفرنس

جمعہ 21 دسمبر 2018 22:52

بین الصوبائی گروہ کے ملزم اور 5افراد کے قتل سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب ملزم اوران کے ساتھی 4 ملزمان گرفتار‘
ڈیر ہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2018ء) نصیرآباد پولیس نے بابا کوٹ کے علاقے میں کامیاب چھاپہ مارکر شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بین الصوبائی گروہ کے ملزم اور 5افراد کے قتل سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب ملزم غلام قادر عرف جوجا اوران کے ساتھی 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کلاشنکوف اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلیا گیا جبکہ ججز کو اغوا ڈکیتی دوہرے قتل عدالتی مفرور ملزم کو چھاپہ مارکر گرفتار کیاگیاہے‘ پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران اب تک 145 سے زائد اشتہاری مفرور روپوش ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

ان خیالات کااظہار ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر نے اپنے آفیس میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے ایس پی فہد کھوسہ ,چیئرمین میونسپل کمیٹی میرغلام نبی عمرانی, ڈی ایس پی باباکوٹ سرکل رسول بخش کھیتران ,ایس ایچ اوز حبیب اللہ لاشاری ,جاوید کھوسہ, غلام سرور مینگل اور پی ایس غلام علی ابڑو بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر نے کہا ہے کہ اے ایس پی فہد کھوسہ کی نگرانی میں بابا کوٹ منجھوشوری اور خان کوٹ پولیس نے باباکوٹ کے نواحی علاقے گوٹھ غلام قادر میں پولیس نے مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پارٹی کودیکھکر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے تبادلے میں پولیس نے ڈکیتی انسدادے دہشت گردی قتل سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب ملزم سکندر علی کو زخمی اور 5 افراد کے قتل ،ڈکیتی سمیت دیگر سنگین نوعیت کے سندھ بلوچستان پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم غلام قادر عرف جوجا سمیت دیگر 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا انہوں نے کہاکہ نصیرآباد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائی کررہی ہے جس کے نتیجے میں ججز کے اغوا دوہرے قتل کے ملزم بشیراحمدسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 145 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے کامیاب کاروائی کرنے والے پولیس آفیسران کو انعامات سے نوازا جائے گا اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی انہوں نے کہاکہ ضلع میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں ہے اور پولیس بلا امتیاز جرائم پیشہ افراد اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کو یقینی بنارہی ہے معروف تاجر شہید حاجی محمد نواز مینگل کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے مختلف چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ بہت ہی جلد ملزمان اور ان کے سہولت کار ان کے گرفت میں ہوں گے انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی چاہئیے کہ وہ پولیس کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ پولیس اور عوام مل کر جرائم کاخاتمہ کرسکیں۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں