پولیو کی روک تھام کے لئے ہر شہری اپنے 5سال تک کے بچوں کو قطرے پلاکر اس قومی فریضہ میں اپنا کردار اداکریں ، کمشنر نصیرآباد

پیر 22 اپریل 2019 18:24

ڈیرہ مراد جمالی ۔22اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) کمشنر نصیرآباد ڈویژن جاوید اختر محمودنے کہا ہے کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جس کی روک تھام کے لئے ہر شہری پولیو مہم کے دوران اپنے 5سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر اس قومی فریضہ میں اپنا کردار اداکریں ، پولیو ایک ایسی بیماری ہے جس سے انسان ہمیشہ کے لئے معذور ہوجاتا ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی ایچ او نصیرآباد کی دفتر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کمشنر نصیرآباد نے بچوں کو پولیوکے قطرے پلاکرمہم کا افتتاح کیا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نصیرآباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی،ایم ایس ڈاکٹر ایاز جمالی،ڈاکٹر محمد رفیق گھنیہ، ڈاکٹر عبدالغفار سولنگی،ای پی آئی کے کوارڈنینٹر محمداکرم کھوسہ،ڈاکٹر منظور احمد ابڑو ،پی پی ایچ ائی کے ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ،منیر احمد گرانی سمیت دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر نصیرآباد جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ پولیو ایک موضی مرض ہے جس کی روک تھام کی اشد ضرورت ہے ملک بھر میں پولیو کی روک تھام کے لئے جنگی بنیادوں پر کام ہورہا ہے ملک بھر میں بسنے والے تمام افراد کافرض ہے کہ وہ تین روزہ انسداد پولیو مہم میں اپنا کردار اداکرتے ہوئے اپنے بچوں کو قطر ضرور پلاکر انہیں ہمیشہ کے لئے معذور ہونے سے بچائیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے علاوہ بعض دیگر ممالک کے عوام نے حکومت کے ساتھ ملکر پولیو جیسے موضی مرض کا اپنے ملک سے خاتمہ کردیا ہے، ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب صوبہ بلوچستان سمیت پورے ملک سے پولیو کاخاتمہ ہوجائے گا ،انہوں نے کہا کہ نصیرآبادڈویژن میں پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلائیں شکایات آنے کی صورت میں ان ٹیموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ڈی ایچ او نصیرآباد ڈاکٹرعبدالمنان لاکٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تین روزہ انسداد پولیو مہم میں 5سال سے کم عمرکے ایک لاکھ 43ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے کے ساتھ ساتھ وٹامنز بھی پلائے جائیں گے جس کے لئے میل ٹیموں کے ساتھ ساتھ فیمیل ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلائیں گے ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں