ڈیرہ مراد جمالی ،انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کیلئے ڈسپلے سینٹرز پر انتخابی فہرستوں کے مسودے رکھ دئیے گئے ہیں،عبداللہ خان

ہفتہ 11 جون 2022 17:38

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2022ء) ریجنل الیکشن کمشنر نصیر آباد ڈویژن عبداللہ خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات میں استعمال ہونے والی انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کیلئے نصیر آباد ڈویژن میں قائم کئے گئے 308 ڈسپلے سینٹرز پر انتخابی فہرستوں کے مسودے رکھ دئیے گئے ہیں، عوام الناس سے اپیل کی ھے کہ وہ اپنے قریبی ڈسپلے سینٹرزکا دورہ کرکے اپنے نام کے درست بلاک میں اندراج کو یقینی بنائیں، واضح رہے کہ ووٹرز کی سہولت کے لئے ڈویژن بھر میں 308 ڈسپلے سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جو کہ ہفتہ اور اتوار سمیت 19 جون تک کھلے رہیں گے عوام الناس آخری تاریخ کا انتظار کئے بغیر قریبی ڈسپلے سینٹر کا دورہ کریں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں مزید معلومات کے لئے اپنے ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔\378

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں