آزادی کی قدرغلامی کی رنجیری میں جکڑی ہوئی اقوام سے پوچھی جائے آج ہم اپنے بزرگوں کی قربانیوں کے طفیل آزادفضاؤں میں سانسیں لے رہے ہیں ،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد محمد حسین

جمعرات 11 اگست 2022 22:46

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد محمد حسین نے کہا ہے کہ آزادی کی قدرغلامی کی رنجیری میں جکڑی ہوئی اقوام سے پوچھی جائے آج ہم اپنے بزرگوں کی قربانیوں کے طفیل آزادفضاؤں میں سانسیں لے رہے ہیں ضلع نصیرآباد میں پاکستان کی 75 ڈائمنڈ گولڈن جوبلی شایان شان طریقے سے منائی جائے گی تمام ضلعی ہیڈز آفیسران اپنے دفاتر اور سرکاری رہائش گاہوں پر چراغاں کریں سبزہلالی پرچموں اور جھنڈیوں سے دفاترز کے کونے کونے سجائے جائیں ضلع نصیرآباد میں جشن آزادی کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں آفیسران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی اسسٹنٹ کمشنرز خادم حسین کھوسہ حدیبیہ جمالی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ڈاکٹر ایاز حسین جمالی عجب خان مندوخیل عبدالحمید پلال غلام مصطفیٰ ہانبھی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویڑنل انفارمیشن آفیس نصیرآباد نیک محمد پلال ڈویڑنل ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبدالرحیم بلوچ حاجی خان جونیجو بابو اصغر رند اسپورٹس آفیسر رحیم بخش جویا سکندر خان گورشانی عابد حسین رند نادر علی پہنور علی گوہر خانزادی بلوچ سمیت دیگر آفیسران اور ان کے نمائندگان موجود تھے ڈپٹی کمشنر محمد حسین نے کہا کہ 75ویں جشن آزادی کی تقریب کمشنر نصیرآباد ڈویڑن آفس میں منعقدہوگی جہاں پر پرچم کشائی کی جائے گی جبکہ پولیس کا چاق چوبنددستہ پرچم کو سلامی دے گا تقریب میں مختلف سکولوں کے بچے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلوپیش کریں گے ہماری یہی کوشش ہونی چاہیے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس مرتبہ مزید جوش وخروش کے ساتھ جشن آزادی کا دن منائیں جشن آزادی کی خوشی کے موقع پر ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں میں کھانا جبکہ سول ہسپتال کے مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی میونسپل کمیٹی کا عملہ شہر بھرکی صفائی ستھرائی کومزید احسن اندازسے یقینی بنائیں بلوچستان اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جشن آزادی کے موقع پر فٹبال میچ کا بھی انعقاد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

امن و امان کی مکمل بحالی کیلئے پولیس کے گشت میں اضافہ کیا جائی. انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنا یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا کرتی ہیں ہم بھی ایک خودمختار قوم کی حیثیت سے اپنا جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منائیںگے ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں