نوشہرو فیروز، سفاک بیٹے نے زرعی زمین نہ لکھ کر دینے پر بوڑھے ماں باپ اور بہن کو بے دردی سے قتل کر دیا

جمعہ 1 جنوری 2021 17:01

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2021ء) نواحی علاقہ خانواہن میں مبینہ طور پر سفاک بیٹے نے زرعی زمین نہ لکھ کر دینے پر بوڑھے ماں باپ اور بہن کو بے دردی سے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا،پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خانواہن تھانہ کی حدود گاں محمد عالم گوندل میں دو ایکڑ زرعی زمین نام نہ لکھ کر دینے پر سفاک بیٹے نے بوڑھے پاپ 65 سالہ احمد علی گوندل بوڑھی ماں 60 سالہ سکینہ گوندل اور 25 سالہ بہن شکیلا گوندل کو کلہاڑیوں کے پے در پے وار کر کے مبینہ طور پر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا واقع کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر تینوں لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا جبکے نئی سال کے پہلے دن اس المناک واقع پر پورے گاں کی فضا سوگوار ہوگئی ہے ہر آنکھ اشک بار دیکھائی دیتی تھی۔

پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا نے تینوں لاشیں وصول کیں،نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں