نوشہروفیروز، تیزرفتار مسافر کوچ کی موٹرسائیکل کو ٹکر،2نوجوان جاں بحق

پیر 12 جولائی 2021 22:29

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2021ء) نوشہروفیروز قومی شاہراہ سٹی بائے پاس کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر2 نوجوان جاںبحق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز قومی شاہراہ پر سٹی بائے پاس کی قریب تیز رفتار مسافر کوچ کی زوردار ٹکر کے نتیجے میں 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنہیں موقع پر موجود لوگوں نے اٹھایا مگر زخمیوں میں 22 سالہ فیضان ولد عزیز اللہ راجپر زخموں کی تاب نالاتے ہوئے موقعے پر ہی جاںبحق ہوگیا جبکہ 16 سالہ شدید زخمی معروف ولد عاشق علی راجپر کو فوری طور پر نوشہروفیروز سول اسپتال لیجایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا ڈاکٹروں نے ضروری کارروائی کے بعد دونوں نوجوانوں نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں دونوں نوجوانوں کی میتیں گاوں موسیٰ راجپر پہنچنے پر گاوں میں کہرام مچ گیا جہاں ہر آنکھ اشکبار نظر آئی دوسری جانب کوچ ڈرائیور کوچ سمیت جائے حادثہ سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے پولیس نے بھریا سٹی کے قریب گرفتار کرکے کوچ کو تحویل میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں