کراچی، فلیٹ سے ڈاکٹر کی ٹکڑوں میں لاش برآمد

قتل میں ملوث خاتون کو گرفتار کرکے جائے وقوعہ سے چھری اور پتھوڑا برآمد کرلیا ہے،پولیس

جمعہ 10 دسمبر 2021 23:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2021ء) صدر میں فلیٹ سے ڈاکٹر کی ٹکڑوں میں لاش برآمد ہوئی، پولیس کے مطابق قتل میں ملوث خاتون کو گرفتار کرکے جائے وقوعہ سے چھری اور پتھوڑا برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پریڈی تھانے کی حدود صدر عبداللہ ہارون رروڈ پر واقع اسٹیٹ لائف بلڈنگ نمبر 5 لطیف آئی کلینک کے میز نائن فلور پر واقع فلیٹ میں ایک شخص کی لاش کی اطلاع پاکر پولیس موقع پر پہنچی اور فلیٹ سے ایک شخص کی ٹکڑوں میں لاش تحویل میں لیکر کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 65 سالہ محمد سہیل ولد شیخ محمد لطیف کے نام سے ہوئی ہے، ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ کے مطابق گھر کے مختلف حصوں سے مقتول کی لاش کے اعضا ملے ہیں، تاہم قتل میں ملوث خاتون رباب کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ خاتون کے قبضے سے مختلف اوزار بھی ملے ہیں، خاتون خود بھی اعضائ کے قریب ہی آرام سے سو رہی تھی، دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات میں ایک اور خاتون کے ملوث ہونے کا بھی قوی امکان ہے اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے، ملزمہ نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ مقتول شیخ سہیل ڈاکٹر تھا جبکہ میرا شوہر نہیں بہنوئی تھا، اس بیان کے بعد پولیس کے ہاتھوں گرفتار خاتون کا پہلا بیان مشکوک ہو گیا ہے، تاہم ملزمہ کو تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہہے، پولیس حکام کے مطابق رات کو ون فائیو پر اطلاع ملی تو پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، ابتدائی طور پر خاتون نے بتایا کہ یہ میرا شوہر ہے، خاتون اور مرد دونوں کئی سال سے ساتھ رہ رہے تھے، ڈیڑھ سال پہلے بھی خاتون پولیس اسٹیشن آئی تھی، خاتون نے پولیس کو کہا کہ شوہر خرچہ نہیں دے رہا، مقتول شیخ سہیل اور خاتون اکیلے رہتے تھے، پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ کچھ عرصے کے لیے رہنے آتی تھی، جبکہ خاتون کی اصل رہائش جونیجو ٹاؤن میں ہے، پولیس کے مطابق ون فائیو سے اطلاع ملی کہ انسانی ہاتھ فلیٹ کے باہر پڑے ہیں، اندر جا کر دیکھا تو کمرے میں ایک شخص کی لاش موجود تھی، لاش کے ہاتھ اور پیر نہیں تھے، سر بھی جسم سے الگ تھا جبکہ دوسرے کمرے میں خاتون آرام سے سو رہی تھی، پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون قتل سے انکاری ہے جبکہ شواہد سارے اس کے خلاف ہیں، خاتون کے ہاتھ اور کپڑوں پر خون کے دھبے موجود ہیں، مقتول کی پہلے سے ایک شادی بھی ہے، تاہم پولیس نے آلہ قتل چھری، ہتھوڑا اور دیگر سامان برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں