محراب پور بلدیاتی الیکشن 2022 کےغیرحتمی غیر سرکاری نتائج ،پی پی پی نے08سیٹیں جیت کر میدان مار لیا

پیر 27 جون 2022 22:20

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2022ء) محراب پور بلدیاتی الیکشن 2022 کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی پی نے08سیٹیں جیت لیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محراب میں بلدیاتی الیکشن 2022میں پی پی پی نے 8 سیٹیں جیت کر میدان مار لیا اس کے مدِمقابل شہری اتحاد نے 7 سیٹیں حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہی ، وارڈ نمبر 01 کی پولنگ ایم کیو ایم کےنامزد امیدوار انور کنول کے انتقال کے بعد الیکشن ملتوی کردیا گیا۔

وارڈ نمبر 02 میں 1343 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں پی پی پی کے جاوید علی میمن761ووٹ لیکر کامیاب امیدوار رہے ان کے مدِ مقابل شہری اتحاد کے خوشی محمد ملک نے 534ووٹ حاصل کیے، اس کے علاوہ آزاد امیدوار غلام حسین نے02،غلام قادر نے 01محمد بلال نے اکیس اور محمد اسمٰعیل نے ایک ووٹ حاصل کیا۔

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں