عوام کی حمایت سے پیپلزپارٹی انشاءاللہ عوامی حکومت قائم کرے گی

کراچی سے کشمیر تک پیپلزپارٹی ایک زندہ حقیقت ہے، سندھ میں پیپلزپارٹی کی مسلسل انتخابی کامیابیاں عوام کے اعتماد کا ہی مظہر ہیں۔ سابق صدر آصف زرداری کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 31 اکتوبر 2023 21:13

عوام کی حمایت سے پیپلزپارٹی انشاءاللہ عوامی حکومت قائم کرے گی
نواب شاہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 31 اکتوبر 2023ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عوام کی حمایت سے پیپلزپارٹی ہی عوامی حکومت قائم کرے گی، کراچی سے کشمیر تک پیپلزپارٹی ایک زندہ حقیقت ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے زرداری ہاؤس میں عمائدین نے ملاقات کی۔

سابق صدر مملکت آصف زرداری کے ہمراہ طارق مسعود آرائیں، حاجی علی حسن زرداری، علی اکبر جمالی، چوہدری عبدالقیوم آرائیں، چوہدری ایوب راجپوت، حاجی شعیب آرائیں، چوہدری ایوب جٹ، عاشق زرداری ودیگر بھی موجود تھے۔ سابق صدر آصف زرداری نے نواب شاہ کے عمائدین و زعماء پر مشتمل وفد سے آئندہ عام انتخابات اور سیاسی حکمت عملی سے متعلق تجاویز کو سنا۔

(جاری ہے)

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی مسلسل انتخابی کامیابیاں عوام کے اعتماد کا ہی مظہر ہیں، کراچی سے کشمیر تک پاکستان پیپلزپارٹی ایک زندہ حقیقت ہے، عوام کی حمایت سے پاکستان پیپلزپارٹی انشاء اللہ عوامی حکومت قائم کرے گی۔مزید برآں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء نیئر بخاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے  تیر بردار امیدوار انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیں، آئین کی بالادستی جمہوریت پارلیمنٹ کی تکریم جمہوری پارلیمانی نظام ترجیع اولین ہے رہے گی ، غیر جمہوری سوچ عناصر سے بھی جمہوریت زندہ باد نعرہ بلند کران  پاکستان پیپلز پارٹی کا اعزاز ہے۔

نیر بخاری نے کہا کہ جمہوریت کی خاطر قربانیاں دینے والی پیپلز پارٹی نے پارلیمانی نظام تسلسل  کی خاطر دوسری جماعتوں کو پارلیمنٹ میں رہنے پر راضی رکھا، انتخابات میں باشعور شہری عارضی بیساکھیوں کے سہاروں پر کھڑے سرکاری کرسی امیدواروں کو بھگائیں گے ، ووٹرز غیر ملکی قوتوں کے آلہ کاروں کے  عدم استحکام ایجنڈے سے لاتعلق رہیں گے ، نیر بخاری نے کہا کہ سیاسی معاشی استحکام  آئین کی بالادستی میں ہے، آئین کے تحت عوامی منتخب کردہ نمائندگان پارلیمان کو حکمرانی کا حق ہے، الیکشن کمیشن، عدلیہ انتظامیہ اپنی اپنی آئینی زمہ داری اور فرائض منصبی ادا کریں، اسٹیبلشمنٹ پورے ملک کی اسٹیبلشمنٹ ہے مخصوص پارٹی خاندان یا شخصیات کی نہیں، ملکی سیاسی معاشی استحکام کیلئے من پسندیدگی تاثر زائل کرنا ہوگا، زبان زد عام ہے عمران خان اور نواز شریف کو حاصل سہولتکاری عام آدمی کو کیوں نہیں  مل رہی؟ نیر بخاری نے کہا کہ وطن آئین جمہور اور جمہوریت کیلئے تکالیف برداشت کرنے اور زاتی مفاداتی ریلیف حاصل کرنے والوں سے قوم آگاہ ہے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے گیس قیمتوں میں اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں ہرشربا اضافے کی مذمت کرتے ہیں،نگران حکومت کو عوام پر اتنا بوجھ نہیں ڈالنا چاہیئے تھا، گیس کی قیمتوں میں ہرشربا اضافے کی مذمت کرتے ہیں، گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں 172فیصد اضافہ کردیا گیا۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں