170 دن سے نہتے غزہ کے لوگ انبیاء کرام کی سر زمین اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے اسرائیل ، امریکہ اور ان کے حواریوں سے جہاد کر رہےہیں ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی ہفتہ 30 مارچ 2024 16:38

نواب شاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30 مارچ 2024ء ) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک ہر سال بدر، فتح مکہ، شب قدر، قرآن کریم ، باب الاسلام سندھ کا پیغام لاتا ہے اس ماہ میں جس نے ایمان و احتساب کے ساتھ روزہ رکھا اس نے گویا اللّٰہ تعالیٰ کو راضی کیا وہ سانگھڑ روڈ پر جماعت اسلامی نوابشاہ کی جانب سے منعقدہ غزوہ بدر اور افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سرور احمد قریشی ، عبدالباسط قریشی ، سردار احمد آرائیں ، عبدالرحمن بھٹی سمیت سینکڑوں افراد شریک تھے انہوں نے کہا کہ غزوہ بدر میں 313 صحابہ کرام نے اپنے سے 3 گنا کفار کے لشکر کو جو کہ اسلحہ اور ساز و سامان سے لیس تھا کو شکست دے کر رہتی دنیا تک یہ ثابت کر دیا کہ جنگیں وسائل سے نہیں جذبوں سے جیتی جاتی ہیں انہوں نے کہا 170 دن سے نہتے غزہ کے لوگ انبیاء کرام کی سر زمین اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے اسرائیل ، امریکہ اور ان کے حواریوں سے جہاد کر رہےہیں جبکہ 57 اسلامی ممالک ان کی غلامی میں بے حمیتی اور خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں 32 ہزار سے زائد فلسطینی جس میں اکثریت بچو اور عورتوں کی ہے جام شہادت نوش کر چکے ہیں لاکھوں لوگ بے گھر ہیں ان کے لیے ادویات اور کھانا نہیں ہے جماعت اسلامی پاکستان اور الخدمت فاؤنڈیشن ان کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہے گذشتہ ہفتہ حماس کے بانی شیخ احمد یاسین کی برسی تھی ان کے شاگردوں نے غلیل اور پتھروں سے جس جدوجہد کا آغاز کیا تھا انشاء اللہ اس کی کامیابی کا وقت آ گیا ہے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سرور احمد قریشی نے کہا کہ غزہ کی ماؤں نے غزوہ بدر کی یاد تازہ کر دی ہے وہ اپنے بچوں کو شہادت کے لیے تیار کر کے میدان جہاد میں بھیجتی ہیں ایسی قوم کو شکست نہیں دی جا سکتی۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں