شمالی وزیرستان میں دھماکہ، جانی نقصان کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی جمعہ 29 مارچ 2019 23:27

شمالی وزیرستان میں دھماکہ، جانی نقصان کی اطلاعات
وزیرستان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29مارچ 2019ء) شمالی وزیرستان میں دھماکہ، جانی نقصان کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں بم دھماکہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ بارودی سرنگ کا تھا۔ بارودی سرنگ سڑک کے کنارے نصب کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

بارودی سرنگ کا نشانہ بن کر ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، تاہم انہیں ہسپتال میں بھرپور طبی امداد فراہم کرکے موت کے منہ میں جانے سے بچانے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں