شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے لیفٹینٹ کرنل ارشد کریم بیگ کی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

شہید کا جسدِ خاکی گھر پہنچنے پر جذباتی مناظر، آبائی شہر پہنچنے پر سکولوں کے بچوں اور اہلِ علاقہ کا سڑک پر شہید کے تابوت کا استقبال کر کے خراجِ تحسین، مناظر دیکھنے والی ہر آنکھ اشکبار

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 8 جون 2019 22:26

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے لیفٹینٹ کرنل ارشد کریم بیگ کی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین
شمالی وزیرستان /ہنزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2019ء) شمالی وزیرستان بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہونیوالے شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کی نمازجنازہ ہنزہ میں ادا کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کی نماز جنازہ گلگت کے علاقے جوٹیال میں ادا کی گئی جس کے بعد شہید کا جسد خاکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے آبائی علاقے ہنزہ روانہ کردیا گیا جہاں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی ،نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور فوجی افسران نے شرکت کی۔

شہید کیپٹن عارف اللہ کی نمازجنازہ میں بھی اعلیٰ افسران اورمقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خیال رہے کہ شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا تھا جس میں پاک فوج کے افسران سمیت 4 فوجی اہلکار شہید ہوگئے تھے، حملے میں ارشد کریم بیگ شہید ہوئے شہید کا جسدِ خاکی گھر پہنچنے پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، آبائی شہر پہنچنے پر سکولوں کے بچوں اور اہلِ علاقہ کا سڑک پر شہید کے تابوت کا استقبال کر کے خراجِ تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

 
فوجی قافلے پر حملہ خڑکمر کے علاقے میں کیا گیا، فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث دھماکے سے تباہ ہوگئی، حملے میں 4 فوجی جوان شدید زخمی بھی ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ شمالی وزیرستان کے علاقے خڑکمر میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 فوجی افسران اور ایک اہلکار شہید ہوگئے۔

فوجی قافلے پر حملہ خڑکمر کے علاقے میں کیا گیا۔ فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث دھماکے سے تباہ ہوگئی جس باعث 4 فوجی جوان شہید ہوگئے۔ جبکہ حملے میں 4 فوجی جوان شدید زخمی بھی ہوئے۔اسی حملے میں ارشد کریم بیگ شہید ہوئے شہید کا جسدِ خاکی گھر پہنچنے پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، آبائی شہر پہنچنے پر سکولوں کے بچوں اور اہلِ علاقہ کا سڑک پر شہید کے تابوت کا استقبال کر کے خراجِ تحسین پیش کیا۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں