شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈرغلام خان کو 3 ماہ بعد پیدل آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا

افغانستان سے آنے والے مسافروں کو ایس او پیز پر عمل کے بعد پاکستان میں داخلے کی اجازت بھی دے دی گئی

ہفتہ 27 جون 2020 14:26

شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈرغلام خان کو 3 ماہ بعد پیدل آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا
شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2020ء) شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈرغلام خان کو 3 ماہ بعد پیدل آمدروفت کے لئے کھول دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر شاہد علی کے مطابق آمدروفت بحال ہونے سے کورونالاک ڈائون میں پھنسے سینکڑوں مسافر آجاسکیں گے، افغانستان سے آنیوالے کسی مسافر میں کورونا کی علامتیں پائی گئیں تو پہلے قرنطینہ کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ کورونا لاک ڈائون سے خوست اور میران شاہ میں سینکڑوں مسافر پھنس گئے تھے، افغانستان سے آنے والے مسافروں کو ایس او پیز پر عمل کے بعد پاکستان داخلے کی اجازت دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مسافروں کیلئے بارڈر پر قرنطینہ مرکز سمیت تمام سہولیات دستیاب ہیں، مسافروں کی آسانی اور استقبال کیلئے تحصیلدار اور دیگر عملہ موجود رہیگا۔واضح رہے کہ غلام خان بارڈر پر تجارت پہلے ہی بحال کردی گئی تھی۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں