اسسٹنٹ کمشنر رزمک کا سول ہسپتال پرچھاپہ ،غیر حاضر ایم ایس کے خلاف کارروائی کی ہدایت

بدھ 7 اگست 2019 22:22

شمالی وزیرستان۔07اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2019ء) اسسٹنٹ کمشنر رزمک صاحبزادہ سمیع اللہ نے بدھ کے روز ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان عبدالناصر کی ہدایت پر سول ہسپتال زرمک کا اچانک دورہ کیااوروہاں پر حاضری رجسٹر ،سٹاک رجسٹر چیک کرنے کے علاوہ مریضوں سے بھی ملے اور ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اس موقع پر غیر حاضر پائے گئے جس پرمتعلقہ حکام کو سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے حاضری رجسٹر اورسٹاک رجسٹر کو بھی صحیح طورپربرقرار نہ کرنے پرسخت برہمی کااظہار کیا اورآئندہ ریکارڈ صحیح نہ رکھنے کی صورت میں سخت کارروائی کا عندیہ دیا۔ انہوں نے سٹاک میں زائد المعیاد ادویات کاسختی سے نوٹس لیا اوراسے فوری طورپر تلف کرنے کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال میں موجودہ ڈینٹل یونٹ کو فوری طورپر فعال بنانے ،میڈیکل آفیسرز کی خالی آسامیاں جلد پُر کرنے اورفرنیچر کی کمی فوری دور کرنے کیلئے ڈی ایچ او کو واضح احکامات جاری کیں۔ انہوں نے ہسپتال میں کم او پی ڈی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے عوام کے اعتماد کی بحالی کیلئے فوری اقدامات اٹھانے اورادویات کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں