شمالی وزیرستان،بارودی سرنگ کا دھماکا، بکریاں چًرانے والے 3 بچے جاں بحق

جمعرات 4 جنوری 2024 16:04

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2024ء) شمالی وزیرستان میں میر علی کے علاقے کھجوری میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

شمالی وزیرستان پولیس کے مطابق دھماکے میں بکریاں چرانے والے 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔شمالی وزیرستان پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق بچوں کی عمر5 سے 15 سال کے درمیان ہے۔مقتول بچوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں