شمالی وزیرستان میں فائرنگ، آزاد امیدوار ملک کلیم اللّٰہ سمیت 3 افراد جاں بحق

بدھ 10 جنوری 2024 23:19

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2024ء) شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے صوبائی اسمبلی کے آزاد امیدوار ملک کلیم اللّٰہ سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تپی گاؤں میں پیش آیا، جہاں ملک کلیم اللّٰہ کو انتخابی مہم کے دوران نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق ملک کلیم اللّٰہ صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 104 سے آزاد امیدوار تھے۔ لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملک کلیم اللّٰہ کچھ عرصے قبل بم دھماکے میں زخمی بھی ہوئے تھے۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں