نوشہرہ ورکاں۔مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بارود کی بارش اور انگنت ہلاکتیں لمحہ فکریہ ہے، رانا بلال اعجاز

منگل 20 اگست 2019 16:51

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) کشمیری بھائیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا حساب دنیا میں نہ ہو سکا تو رب کائنات کی عدالت میں کڑا حساب ہو گا۔ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بارود کی بارش اور انگنت ہلاکتیں لمحہ فکریہ ہے جس پر پوری دنیا بلا رنگ و نسل سراپا احتجاج ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق ممبر قومی اسمبلی ایڈمن پی ٹی آئی این اے 84 رانا بلال اعجاز نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع محفوظ اور مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پاکستان کے غیور عوام اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جنرل قمر جاویدباجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع وقت کی ضرورت ہے اور وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کا یہ فیصلہ قوم کی امنگوں کی ترجمانی ہے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں