نوشہرہ ،میڈیکل کالج کے طالبعلم کی دریامیں چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے کی کوشش ،

پولیس کانسٹبل نے جان پر کھیل کر طالبعلم کی زندگی بچالی

بدھ 9 جنوری 2019 17:47

نوشہرہ ،میڈیکل کالج کے طالبعلم کی دریامیں چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے کی کوشش ،
نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2019ء) بخت بسیار نوشہرہ میڈیکل کالج کے طالبعلم کی انتظامیہ کے جانبدارنہ رویہ اور زیادتیوں کے خلاف دریائے کابل میں جھلانگ لگاکر خودکشی کرنے کی کوشش۔نوشہرہ ریلوئے سرخ پل پر تعینات نوشہرہ پولیس کے بہادر پولیس کانسٹبل آصف خان عمرزئی خویشگی نے جان پر کھیل کر میڈیکل کالج کے طالبعلم کامران کی زندگی بچالی۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل۔ابتدائی طبعی امداد کے بعد تھانہ نوشہرہ کلاں منتقل کردیاگیا۔طالبعلم محمد کامران کے والد اور بھائیوں سمیت نوشہرہ میڈیکل کالج کے سینئر اساتذہ اور زمہ داران کو تھانہ نوشہرہ کلاں بلاکر طالبعلم کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد مقدمہ نہ درج کروانے کا فیصلہ کرکے طالبعلم کو ان کے والد اور بھائیوں کے ساتھ گاوں کچھ دنوں کے لیے روانہ کردیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نوشہرہ میڈئکل کالج سال سوئم کا طالبعلم محمد کامران جس کاتعلق گاوں چم،چار باغ، ضلع سوات سے ہے طالبعلم ذہنی دباو کا شکار تھا۔ نوشہرہ پولیس کے بہادر پولیس کانسٹبل آصف عمرزئی خویشکی نے بروقت بہادری اور حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے طالبعلم کو بچالیا اور ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا۔نوشہرہ کلاں پولیس نے طالبعلم محمد کامران کے والدین،اساتذہ اور دوستوں کو بلاکر طالبعلم کے ساتھ کامیاب مزاکرات کرکے اس کے ذہنی دباو کو ختم کروایا اور وہ اپنے اقدام پر شرمندہ ہوگیا۔جس کے بعد تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس نے اقدام خودکشی نہ مقدمہ نہ درج کرنے کا فیصلہ کیا اور طالبعلم کو اس کے والدین اور دوستوں کے ساتھ بھیج دیا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں