صوبہ خیبر پختونخوا پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ بن چکا ہے،خلیق الرحمن

پاکستان تحریک انصاف حکومت کا واحد مقصدعوام کی خدمت اور فلاح ہے، اپوزیشن کے بلا جواز حکومت مخالف تحریک کو عوام نے یکسر مسترد کردیا ہے،مشیر وزیر اعلیٰ

اتوار 21 نومبر 2021 19:00

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2021ء) مشیر وزیر اعلیٰ برائے محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول خلیق الرحمن نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ بن چکا ہے۔ اپوزیشن کے بلا جواز حکومت مخالف تحریک کو عوام نے یکسر مسترد کردیا ہے۔ پشاور میں پی ڈی ایم کے مہنگائی کے خلاف احتجاجی جلسے میں عوام کی عدم شرکت سے اپوزیشن جماعتوں کو ہوش آنا چاہئے۔

پاکستان تحریک انصاف حکومت کا واحد مقصدعوام کی خدمت اور فلاح ہے۔ صوبے میں صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں گذگورننس کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا تحریک انصاف کا وعدہ تھا جو وزیر اعظم عمران خان نے پورا کردیا۔

(جاری ہے)

عوام اپوزیشن سے پوچھیں کہ الیکٹرانک ووٹنگ سے ان کو کیا مسئلہ ہے۔

پوری دنیا جدت کی جانب گامزن ہے اور ہماری اپوزیشن دھاندلی کے لئے ای وی ایم سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے علاقے خٹک نامہ میں مختلف مقامات پر عمایدین علاقہ سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مشیر ایکسائز ، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول خلیق الرحمن نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔

صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کو بجلی اور سوئی گیس کی سہولت پہنچائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا تحریک انصاف کی آٹھ سالوں کے کامیاب حکومت کی وجہ سے تحریک انصاف کا گڑھ بن گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کو خیبر پختونخوا میں اپنی شکست صاف نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز پوری پی ڈی ایم کے احتجاجی جلسے کا حشر عوام نے دیکھ لیا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کو دو سال بعد امیدوار نہیں ملیں گے۔ تمام جماعتیں اضلاع تک محدود ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی تمام تر توجہ عوام کی بہترین خدمت پر مرکوز ہے۔ صوبے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر قیادت گڈ گورننس کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ کرپٹ عناصر کو نشان عبرت بنایا جائیگا۔ عوام اور سرکاری پیسوں پر راج کرنے کا وقت گزر گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے بیرون ممالک پاکستانیوں سے الیکشن میں وعدہ کیا تھاکہ وہ ان کو ووٹ کا حق دلائیں گے۔ ای وی ایم مشین کے ذریعے پوری دنیا کے پاکستانی اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔ پوری دنیا جدت کی جانب گامزن ہے ہماری اپوزیشن دھاندلی کو پروموٹ کرنے لئے ای وی ایم مشین سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔ عوام اپوزیشن سے پوچھیں کہ آخر ای وی ایم کا نقصان کیا ہے۔

عوام باشعور ہو چکے ہیں۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت سے اپوزیشن کی اصلیت کھل کر سامنے آچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔پہلی مرتبہ تمام محکموں کو سو بجٹ کی سو فیصد ادائیگی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے حکومت مکمل طور پر تیار ہے حکمران جماعت کے امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم شروع کردی ہے۔ اور انشاء اللہ ہم بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی، صحت کارڈ سمیت دیگر انقلابی منصوبوں سے صوبہ خیبر پختونخوا نئی جہت سے ہمکنار ہو چکا ہے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں