ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر نشہ آور ادویات کی فروخت قانونا و اخلاقاجرم ہے ،ضیا الرحمان

ایسے تمام کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ کسی رعایت کے مستحق نہیں جو نشہ آور ادویات فروخت کرکے چند پیسوں کی لالچ میں اپنی ہی برادری کی ساکھ کو متاثر کریں،ڈرگ انسپکٹر نوشہرہ

پیر 20 جون 2022 22:07

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2022ء) ڈرگ انسپکٹر نوشہرہ ضیا الرحمان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر نشہ آور ادویات کی فروخت قانونا و اخلاقاجرم ہے ایسے تمام کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ کسی رعایت کے مستحق نہیں جو نشہ آور ادویات فروخت کرکے چند پیسوں کی لالچ میں اپنی ہی کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ برادری کی ساکھ کو متاثر کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ڈرگ کنٹرول ضلع نوشہرہ اور پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ضلع نوشہرہ کے درمیان ڈرگ انسپکٹر کے افس میں میٹنگ کے دوران کیا ہوئی اس موقعے پر پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ضلع نوشہرہ کے سینئر وائس چیئرمین محسن شاہ وائس چئیرمین کرامت خان جنرل سیکرٹری محمد عامل جمیل بھی موجود تھے ڈرگ انسپکٹر ضیا الرحمن صاحب اور ڈرگ انسپکٹر یحییٰ خان نے کیمسٹ برادری پر زور دیا کہ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ خیبرپختونخوا اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق نشہ آور ادویات ہر گز ڈاکٹری نسخے کے بغیر فروخت نہ کریں اور معاشرے کو اس لعنت سے پاک کریں۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ خیبرپختونخوا کے چئیرمین اسماعیل خان نے خصوصی شرکت کی انہوں نے اس موقعے پر ڈرگ انسپکٹرز صاحبان کو یقین دلایا کہ انشاء اللہ اس جنگ میں پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ضلع نوشہرہ ضلعی انتظامیہ اور ڈرگ کنٹرول کے ساتھ مکمل تعاون کریگی اور دوسرے شہروں میں بھی پی سی ڈی اے اپنے حقیقی کردار ادا کریگی۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں