نوشہرہ۔۔ گن پوائنٹ پر قیمتی موبائل ،25ہزار روپے نقدی اور افطاری کے پکوڑے اور سموسے بھی لوٹ کر فرار

ہفتہ 23 مارچ 2024 20:45

o نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) نوشہرہ راہزنوں چوروں کے ہاتھوں عوام کا لٹنے کا سلسلہ جاری۔پبی کے علاقہ کندی تازہ دین جی ٹی روڈ پر نامعلوم موٹرسائکل سواررہزنوں نے افطاری پر گھر جانے والے نوجوان کو گن پوائنٹ پر قیمتی موبائل ،25ہزار روپے نقدی اور افطاری کے پکوڑے اور سموسے بھی لوٹ کر فرار پولیس تھانہ پبی کے مطابق اختر زمان کی رپورٹ پر پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

رسالپور کے گنجاج اباد پولیس علاقے کچی لائن جی بلاک سے افطاری کے عین موقعہ پر موٹرکار سوار چوروں نے ممتاز قانون دان عدنان قریشی ایڈوکیٹ کے گھر کے سامنے قیمتی نسل کی بکری چوری کرکے موٹرکار میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں