نوشہرہ دریائے سندھ کشتی ڈوبنے میں پانچ سالہ لاپتہ عجوا کی نعیش تیسرے روز بھی نہ مل سکی

ہفتہ 13 اپریل 2024 21:00

' نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2024ء) نوشہرہ دریائے سندھ کشتی ڈوبنے میں پانچ سالہ لاپتہ عجوا کی نعیش تیسرے روز بھی نہ مل سکی۔لاپتہ بچی عجواء کے والد رحیم زیب کا ریسکیوآپریشن ختم کرنے پر تحفظات کا شکار ۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے فوری نوٹس لینا کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122نوشہرہ کے ایمرجنسی افسر ملک اشفاق حسین کے مطابق کنڈ پارک میں جاری سرچ آپریشن کے دوران دریا سندھ میں حادثہ والی جگہ پر سرچ آپریشن مکمل کر دیا گیا اور ریسکیو سرچ آپریشن کے دوران ریسکیو 1122 غوطہ خور ٹیموں کو کوئی بھی ڈیڈ باڈی نا مل سکی اور اس ریسکیو آپریشن کو تاحال بند کردیا گیا ہیں۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں