۳نوشہرہ چراٹ ڈاگ اسماعیل خیل روڈ اور نوشہر ہ پشاور جی ٹی روڈ پر ایک دس سالہ بچے سمیت دو افراد جابحق ہوگئے

ہفتہ 13 اپریل 2024 21:00

ٹ*نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2024ء) نوشہرہ چراٹ ڈاگ اسماعیل خیل روڈ اور نوشہر ہ پشاور جی ٹی روڈ پر ایک دس سالہ بچے سمیت دو افراد جابحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چراٹ ڈاگ اسماعیل خیل روڈ پر تیزرفتار موٹرسائکل بے قابو ہوکر گھر کے سامنے کھڑے دس سالہ بچے احسن پر چڑگیا پولیس کے مطابق احسن سر پر شدید چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا میاں راشدمموریل ہپستال پبی منتقل کرنے کے دوران جابحق ہوگیا۔

دوسرا واقعہ نوشہرہ کینٹ حکیم اباد کے قریب تیزرفتار موٹرسائل بے قابو ہرکر درخت کے ساتھ جاٹکرایا جس کے نتیجہ میںپبی کے علاقے ڈاگئی جدید سے تعلق رکھنے والے دو سکے بھائیوں سمیت تین نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ایک زخمی طالبعلم محمد تعمور کو تشویش ناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیاگیاجہاں پر محمد تعمور زخموں کی تاب نہ لوتے ہوئے جابحق ہوگیا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں