ظ* دریائے سندھ شگئی کے مقام پر نامعلوم قتل شدہ نوجوان کی نعیش کی شناخت ہوگئی

پیر 15 اپریل 2024 20:35

[نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) نوشہرہ نظام پور دریائے سندھ شگئی کے مقام پر نامعلوم قتل شدہ نوجوان کی نعیش کی شناخت ہوگئی۔۔پولیس کے مطابق 22سالہ مقتول ایوب اکرم گاوں منائی زیارت کاکا صاحب کا رہائشی تھا ۔پولیس کے مطابق مقتول ایوب اکرم مورخہ 09اپریل کو گھر سے نکلا اور بھر واپس نہیں آیا مقتول کا موبائل فون بھی تاحال بند آرہا ہے۔

ورثا کے مطابق ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔مقتول کو نامعلوم وجوہات پر آغواء کیاگیا۔

(جاری ہے)

جس کی باقاعدہ روپورٹ تھانہ بدرشی میں درج کروائیں گئی۔ورثا نے مقتول کی شناخت کپڑوں اور چہرہ اور جسم دیکھنے کا بعد کی۔نوشہرہ کے مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر مقتول کی شناخت ہونے کے بعد مقتول کی نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی۔پولیس کے مطابق مقتول کے فون کا ڈیٹا حاصل کرلیاگیاہے تفتیش مختلف انداز سے جاری ہے۔جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گئے۔پولیس تھانہ بدرشی کے ایس ایچ او کے مطابق گزشتہ روز ریسکیو1122کنڈ کے مقام پر کشتی حادثہ میں لاپتہ بچی کی نعیش کی تلاش میں نامعلوم مقتول کی نعیش ملی تھی ۔جس کی شناخت مقتول 22سالہ ایوب اکرم کے نام سے ہوئی۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں