)نوشہرہ دریائے سندھ کنڈ کشتی حادثہ میں لاپتہ پانچ سالہ بچی عجوا ء کی نعیش سات روز بعد کالا باغ کے مقام پر مل گئی

بدھ 17 اپریل 2024 21:30

iنوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) نوشہرہ دریائے سندھ کنڈ کشتی حادثہ میں لاپتہ پانچ سالہ بچی عجوا ء کی نعیش سات روز بعد کالا باغ کے مقام پر مل گئی۔ریسکیو1122نے تصدیق کی ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت اور ریسکیو1122کو باضابطہ طور پر بچی عجوا ء کی نعیش کی برآمد سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خالد اقبال خٹک نے ضلعی حکومت کے ایک اہلکار کو ریسکو1122کے ہمراہ کالا باغ روانہ کیا۔

عجوا ء کے والد اور قریبی رشتہ دار بھی ریسکیو1122کے رہمراہ کالا باغ پہنچ گئے لاپتہ عجوا ء کی نعیش کی شناخت کرنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے عجوا ء کی نعیش والدین کے حوالے کردی۔سات روز سے لاپتہ پانچ سالہ عجوا ء کی نعیش ملنے پر والد اور اہل خانہ کے رقت امیز مناظر ہرانکھ نم تھی۔ریسکیو1122نے بچی عجوا ء کی نعیش ابائی گاوں منتقل کردی۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں