آزادی مارچ قوم کی دلوں کی آواز بن چکا ہے ،حافظ حسین احمد

پاکستان میں ہر مکتبہ فکر کے لوگ کٹھ پتلی حکومت کے ہاتھوں مہنگائی بے روزگاری سے متاثرہیں ، ترجمان جے یو آئی ف حکومت نے آزادی مارچ کا راستہ روکنے کی کوشش کی تو سیلاب اپنا راستہ خود بنائے گا ، کارکنوں سے گفتگو

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 21:55

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2019ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان سابق ایم این اے حافظ حسین احمد نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان پر مذہبی کارڈ استعمال کرنے کا الزام لگانے والے عمران خان ہے مولانا فضل الرحمان سے آین آر او مانگنے کیلئے نورالحق قادری کو ا ستعما ل کرکے مز ہبی کارڈکیلئے استعما ل کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش گاہ میں جمعیت علمائے اسلام نوشکی کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ عبداللہ گورگیج حافظ خالد نظر کیفی سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع سینئر صحافی حماد اللہ سیاپاد منیراحمدایڈوکیٹ حافظ رشید احمد سارنگزہی اور حافظ زبیر احمد موجود تھے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے حکومت کے خاتمے کے لیے آزادی مارچ کا اعلان کرکے پاکستانی قوم کی دلوں کی آواز بن چکے ہیں پاکستان میں ہر مکتبہ فکر کے لوگ کٹھ پتلی حکومت کے ہاتھوں مہنگائی بے روزگاری سے متاثرہیں اور وہ 27 اکتوبر کو مولانا فضل الرحمان کے دست وبازو بنیںگے حافظ حسین احمد نے کہاکہ 27 اکتوبر کو پاکستان کے عوام حکومت کے خلاف اتنی بڑی تعداد میں آزادی مارچ میں شرکت کیلئے میدان آئیں گے کہ حکومت کے وہم وگمان بھی نہیںہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت اپنی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر تنہائی کا شکارہیں کشمیر کے مسئلہ پر اسلامی ممالک نے بھی پاکستان کے ساتھ نہیں دیا حافظ حسین احمد نے کہاکہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے بعد بھارت کے عوام نے جشن کشمیر منایا اور بدقسمتی سے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جشن تقریر منایا انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ازادی مارچ ہوگا اور 31 اکتوبر کو 40 لاکھ لوگ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اسلام اباد میں داخل ہونگے اگر حکومت نے آزادی مارچ کا راستہ روکنے کی کوشش کی تو سیلاب اپنا راستہ خود بنائے گا انہوں نے کہا جمعیت علماء اسلام کا آزادی مارچ انتہاہی پرامن ہوگا ہماری ٹکراو کسی ادارے سے نہیں بلکہ حکومت سے ہیں پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 16 تحت جمعیت علمائے اسلام کا جمہوری حق ہے ہم اپنا یہ جمہوری اور آئینی حق ضرور استعمال کرینگے حافظ حسین احمد نے کہاکہ جوں جوں 27 اکتوبر کی تاریخ قریب آرہی ہے وزیر اعظم سمیت وفاقی وزراء کے دلوں کی دھڑکیں زیادہ ہورہی ہے اور انشاء اللہ 27 اکتوبر کو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں