غ* جے یو آئی نوشکی نے بی این پی سے راہ جدا کر لی،عوامی پینل سے اتحاد کا اعلان

[میونسپل کمیٹی اور ڈسٹرکٹ سطح پرچیئرمین اور وائس چیرمین اور خصوصی نشتوں پر مشترکہ امیدوار لانے کے لیئے دونوں میں اتحاد ہوگیا یہ اتحاد نوشکی عوام کے مفاد میں انشااللہ بہتر ہوگا اور اسکے دور رس نتائج برآمد ہونگے، منظورمینگل ، غلام دستگیر بادینی ،مولانا ملک محمد مینگل

اتوار 26 جون 2022 19:15

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2022ء) بلدیاتی الیکشن کے سرکاری نتائج اور دوسرے مرحلے میں خصوصی نشستوں پر کونسلران کی چنا میں تاخیر کے باعث اگرچہ انتخابی سرگرمیاں ماندپڑگئی ہیں تاہم بلوچستان نیشنل پارٹی جمعیت علما اسلام اور نیشنل پارٹی میں جاری مذاکرات میں طویل ڈیڈلاک کے بعد جمعیت علما اسلام نے بی این پی سے اپنی راہ جدا کر لی اور عوامی پینل سے اتحاد کا اعلان کر دیا میونسپل کمیٹی اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر مشترکہ طور پر چیئرمین اور وائس چیرمین اور خصوصی نشتوں پر مشترکہ اکیدوار لانے کے لیئے جمعیت علمائے اسلام اور نوشکی عوامی پینل کا اتحاد ہوگیا ،جمعیت علمائے اسلام کے بلدیاتی کمیٹی کے ممبران حاجی منظور احمد مینگل ،حاجی غلام دستگیر بادینی ،مولانا ملک محمد مینگل سیاسی و قبائلی شخصیت میر غلام حیدر سمالانی ،حاجی رحمت اللہ بادینی ،مولوی عبدالصمد مینگل اور محمد زکریا عادلاور عبداللہ گورگیج نے نوشکی عوامی پینل کے سربراہ حاجی میر حیات خان جمالدینی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پر سابق سٹی ناظم میر سمیع اللہ مینگل ،میر یاسر حیات جمالدینی ودیگر موجود تھے ، بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں میونسپل کمیٹی اور ڈسٹرکٹ سطح پر اتحاد پر مذاکرات ہوئی اور باہمی مشاورت سے اتحادی فارمولا طے ہونے کے بعد باقاعدہ اتحاد کا اعلان کردیا گیا اور کہا گیا کہ یہ اتحاد نوشکی عوام کے مفاد میں انشااللہ بہتر ہوگا اور اسکے دور رس نتائج برآمد ہونگے ،انہوں نے کہا گٹھ جوڑ سیاست کا حصہ ہوتا ہے ،مختلف سیاسی پارٹیاں اور سیاسی پینلز اپنے علاقے اور عوامی مفادات کی خاطر اتحاد کرتے رہتے ہیں جنکے اچھے نتائج برآمد ہوتے ہیں اور اتحاد سے سیاسی ماحول میں محبت و بھائی چارگی اور امن و امان کا فضا بھی ہموار ہوتا ہے ،انہوں نے کہا جمعیت علمائے اسلام اور نوشکی عوامی پینل کا اتحاد نیک شگون اور علاقے و عوام کے مفاد میں بہتر ہوگا دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی میونسپل کمیٹی اور ڈسٹرکٹ چیئرمین شپ جیتنے کے لیئے پرامید ہے اسوقت میونسپل کمیٹی کی کل 20 میں چھ نشستیں بی این پی دو نشست جے یو آئی ایک نشست نیشنل پارٹی ایک نشست جبکہ گیارہ نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کر لیا ہے ایک آزاد کونسلر علی احمد سمالانی نے پہلے ہی جے یو آئی کی غیر مشروط طور پر حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں