ہماری پارٹی واحد جماعت ہے جو بلوچ ننگ و ناموس کی حفاظت کررہی ہے،سردار اختر مینگل

پیر 29 جنوری 2024 23:41

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2024ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی واحد جماعت ہے جو بلوچ ننگ و ناموس کی حفاظت کررہی ہے پارٹی کا راستہ روکنے کے لئے ریاست بھر پور کوشش کرتے ہوئے ڈیتھ اسکواڈ کے لوگوں کو سپورٹ کررہی ہے۔ لاپتہ افراد کا مسئلہ سب سے اہم مسئلہ ہے بلوچ قوم کے دل بھٹو کے ظلم و ستم آج بھی زخمی ہے بھٹو کی شہید لونگ خان پر کئے گئے مظالم نوشکی کے عوام بھول نہیں سکتے۔

بھٹو کو زندہ دیکھنا ہے تو لاڑکانہ جاکر دیکھیں زرداری نے سندھ کو تباہ کیا اب بلوچستان کی باری ہے۔ پارٹی کے ورکر زرداری کے زر کو اپنے ضمیر سے شکست دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہید اصغر خان مینگل فٹبال اسٹیڈیم نوشکی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے این اے 260 کے نامزد امیدوار حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی ، حلقہ پی بی 34 کے نامزد امیدوار بابو میر محمد رحیم مینگل ،ضلعی صدر حاجی میر بہادر خان مینگل ، سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر میر خورشید احمد جمالدینی ، ضلعی سینئر نائب صدر میر صادق علی جمالدینی ، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری میر صاحب خان مینگل ، صبیہ بلوچ ، باگڑی بلوچ ، بی ایس او کے چیئرمین صمند بلوچ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

سردار اختر جان مینگل نے کہاکہ عوام کی جم غفیر نے ثابت کر دیا کہ نوشکی کا سیٹ بی این پی کے نام ہوگا بی این پی کے امیدوار 8 فروری کا انتظار نہ کریں ابھی سے جیت کی تیاری شروع کریں بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کی واحد جماعت ہے جو لاپتہ افراد اور بلوچ ناموس کی حفاظت کررہی ہیں۔راستہ روکنے کیلئے ریاست بھر پور کوشش کررہی ہے اور ڈیتھ اسکواڈ کے لوگوں کو سپورٹ کررہی ہیں۔

لاپتہ افراد کا مسئلہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے بلوچ قوم کے دل بھٹو کے ظلم و ستم سے آج بھی زخمی ہے ، بھٹو کی شہید میر لونگ خان پر کئے گئے مظالم نوشکی کے عوام کبھی نہیں بھول سکتے بھٹو کو زندہ دیکھنا ہے تو لاڑکانہ جا کر دیکھیں۔ زرداری نے سندھ کو تباہ کیا اب بلوچستان کی باری ہے بی این پی کے ورکر زرداری کے زر کو اپنے ضمیر سے شکست دینگے۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی کے 4 ارکان نے قومی اسمبلی میں پورے بلوچستان کیلئے آواز بلند کی پارٹی ہی بلوچ قوم اور بلوچستان کی قوم پرست پارٹی ہے ۔ سردار اختر جان مینگل بلوچستان کے واحد قومی لیڈر ہے جو بلوچوں کی حقوق کے لئے جہدوجہد کررہے ہیں۔دیگر مقررین نے کہا کہ جلسہ نے ثابت کردیا کہ نوشکی بی این پی گڑھ تھا اور رہیگا۔

بی این پی نے بلوچستان کے ساحل وسائل کی دفاع اور محکوم اقوام کی ہمیشہ نمائندگی کی ہے ۔بلوچ خواتین بھی قومی تحریک میں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور خواتین بلوچ قومی تحریک میں صف اول کے کردار ادا کررہی ہے ۔ ہمارے بلوچ مائیں اور بہنیں سرزمین بلوچستان کے لیے بہت سے قربانیاں دی ہیں ۔ سردار اختر جان مینگل کے قیادت میں بلوچستان کے مسائل اجاگر ہورہے ہیں ۔ نے کہاکہ بلوچ طلبا بلوچ قومی تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں۔ بلوچ نوجوان علم اور قلم کے طاقت سے بلوچ قوم کو علمی اور شعوری حوالے سے جدوجہد جاری رکھیں ۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں