پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر میر عبدالرحمن خان جمالدینی کو مشیر وزیر اعلی بلوچستان مقرر کیا جائے آدم خان بڑیچ

بدھ 6 مارچ 2024 23:17

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2024ء) پیپلز پارٹی کے ضلعی سینئر رہنما آدم خان بڑیچ نے نوشکی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ میں،پیپلز پارٹی کے قائدین آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو زرداری،صوبائی صدر نواب ثنا اللہ خان زہری ،وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سمیت پیپلز پارٹی کے صوبائی قائدین سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ صوبہ بلوچستان میں وزیر اعلی پیپلز پارٹی سے منتخب ہوا ہے ۔

لہذا نوشکی کے سینئر رہنما اور پیپلز پارٹی کا پرانا جیالا میر عبدالرحمن خان جمالدینی کو وزیر اعلی بلوچستان کا مشیر تعینات کیا جائے ۔ میر عبدالرحمن خان جمالدینی کی پوری زندگی پیپلز پارٹی کے لئے وقف رہا ہے وہ ایک نظریاتی جیالا ہے ۔ ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے لیکر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے دور سے لیکر اب تک پارٹی کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں انکے قربانیوں کے اعتراف میں انہیں وزیر اعلی بلوچستان کا مشیر بنایا جائے تاکہ رخشان ڈویژن میں انکی بہتر نمائندگی ہوسکیں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نوشکی کے صدر میر عبدالرحمن خان جمالدینی کے پیپلز پارٹی کے لئے قربانیاں بہت زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

انکے قربانیوں کو مدنظر رکھ کر انہیں وزیر اعلی بلوچستان کے مشیر تعینات کیا جائے ۔ تاکہ جیالوں کا دلی خواہش اور تمنا پوری ہوسکیں ۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں